News
Nawa-e-Anjuman
Monthly Manzil
Bazm-e-Anjuman
Students' Guide
 
 
Your Comments
Nawa-e-Talaba
ATI News

انجمن طلباء اسلام پنجاب شمالی کے زیر اہتمام عظیم الشان ایک روزہ سدا سلامت پاکستان طلبہ کنونش کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ بشارت علی طاہر

انجمن طلباء اسلام سی وییہ یونٹ کے زیر اہتمام 14 مارچ بروز اتوار کو عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوگی۔ جیس میں مفتی عبدالراشید صاحب خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ ثناء خواں محمد عمیر علی قادری Q TV اور سید عشمت علی شرکت فرمائیں گے۔

انجمن طلباء اسلام انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے زیرِاہتمام سالانہ محفلِ نعت مورخہ 12مارچ 2010سبزہ زار انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ایچ ١٠ سیکٹر اسلام اآباد میں منعقد ہوگی جس میں قائد طلبہ صدرانجمن سید جواد الحسن کاظمی مرکزی صدر انجمن طلبہ اسلام و مرکزی صدر متحدہ طلبہ محاز پاکستان ، پیر فداحسین ہاشمی ناظم انجمن طلبہ اسلام پنجاب شمالی ، اسد خان جدون ناظم انجمن طلبہ اسلام سرحد، جہانزیب ستی ڈویژن ناظم راولپنڈی،سید فخرعباس شاہ ناظم جامعہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ، حاجی نواز گوندل صاحب کے علاوہ ثناء خوان مصطفٰی جناب نور سلطان صدیقی، خالد حسنین خالد، مدثرخان آفریدی،عبدالرحمان جماعتی کے علاوہ ملک کے ممتاز نعت خوان شرکت فرمائیں گے۔ منجانب : محمد مسعود احمد

انجمن طلباء اسلام پنجاب شمالی کا ایک روزہ صوبائی سدا سلامت پاکستان طلباء کنونشن کا کامیاب انعقاد ٤مارچ ٢٠١٠ بمقام زمیندارہ ڈگری کالج گجرات ہوا جس میں صدر انجمن ، قائد طلبہ برادر سید جواد الحسن کاظمی مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام پاکستان و متحدہ طلباءمحاذ ،پیر نوید الحسن مشہدی، رکن مرکزی مجلس مشاروت انجمن طلباء اسلام وسجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف، فدا حسین ہاشمی ناظم پنجاب شمالی،اسد خان جدون ناظم سرحد ، نوید بٹ ناظم پنجاب جنوبی،علامہ ایاز ظہیر ہاشمی وفاقی مشیر برائے مذہبی امور ،جناب حامد رضا وزیر مذہبی امور آزاد کشمیر،صاحبزادہ عتیق الرحمان دارالعلوم محمدیہ غوثیہ ضیاء القرآن کیمپس سعید آباد بوکن شریف، جناب نویدالحسن گوندل ، لیاقت جلالی،زبیر حسین وڑائچ، پنجاب شمالی کی کیبنٹ کے تمام ممبران کے علاوہ پنجاب شمالی کے تمام ڈویژن ناظمین اور اضلاع کے ذمہ داران اور دیگر کئی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ ، صحافی اور وکلا کے علاوہ انجمن طلباء اسلام کے ہزاروں کارکنان و ذمہ داران کی شرکت، سرزمینِ گجرات سیدی مرشدی یانبی یانبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، سدا سلامت پاکستان تاقیامت پاکستان، پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے، نہ امریکہ نہ طالبان پاکستان پاکستان، اولیاء کا ہے فیضان پاکستان پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے گونج اُٹھی۔ منجانب: محمد مسعود احمد03349924407ممبر میڈیا سیل پنجاب شمالی

فقیدالمثال سداسلامت پاکستان طلباء کنونشن کے کامیاب انعقاد پر انجمن طلباء اسلام پنجاب شمالی کے ناظم فدا حسین ہاشمی، زبیر حسین وڑائچ نائب ناظم ، ان کی کیبنٹ اور ناظم کنونشن سید فخر عباس شاہ،جانزیب ستی، یونس رانجھا اور جان محمد وڑائچ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ محمد مسعود احمد
0334-9924407ممبر میڈیا سیل انجمن طلباء اسلام پنجاب شمالی

اے ٹی آئی پنجاب کا سداسلامت پاکستان کنونشن اپنی پوری اب وتاب اور شان و شوکت ک ساتھ زمیندار کالج گجرات میں جاری، قائد طلباء سید جوادلحسن کاظمی ناظم پنجاب نوید بٹ ناظم پنجاب شمالی پیر فدا حسین ہاشمی رفیق انجمن پیر نویدالحسن ماشدی چیئرمین قومی امن کمیٹی علامہ ایاض ظہیر ہاشمی اور ناطم سرحد اسد خان اسٹیج پر موجود ہیں۔

محب وطن ، نیک سیرت ، باکردار اور صالح طلبھ کا دھشت گردی ، صوبائیت پرستی ، لاقانونیت، فرقھ واریت کے خلاف ایک روزہ فقید المثال تاریخ ساز صوبائی سدا سلامت پاکستان طلبھ کنونشن4مارچ بروز جمعرات بمقام گورنمنٹ زمیندارہ کالج گجرات میں صبح 9بجے سے شام 4بجے تک منعقد ھو گا ۔ صلائے عام ھے یاران نکتھ داں کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منجانب : محمد مسعود احمد ممبر میڈیا سیل پنجاب شمالی
0334-9924407

انجمن طلباء اسلام کراچی ڈویژن کے تحت مرکزی صدر سید جوادالحسن کاظمی پر قاتلانہ حملے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر بروز منگل بعد نماز ظہر احتجاجی مظاہرہ ہوگا تمام کارکنان مظاہرے میں شرکت کر کے صدر انجمن سے یکجہتی کا ثبوت دیں عبدالباسط قادری

انجمن طلباء اسلام پنجاب شمالی کا عاملہ اجلاس مؤرخہ 25 دسمبر 2009 شام 6 بجے گنجیال ہاوس الف چوک سرگودھا میں سالارِ طلبہ فدا حسین ہاشمی کی زیرِ صدارت منعقد ہو گا ۔ اجلاس کوآرڈینیٹر احمد مسعود گوندل (03143949309) ناظم جامعہ سرگودھا ہوں گے۔ تمام ڈسٹرکٹ ۔ڈویژن ، ضلع اور یونیورسٹی ناظمین اور جنرل سیکرٹریز اپنی شمولیت کو اس اجلاس میں یقینی بنائیں ۔ منجانب : محمد مسعود احمد ممبر میڈیا سیل پنجاب شمالی

انجمن طلباء اسلام انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام شہدائے کربلا کی عظیم الشان قربانیوں کی یاد میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں مہمان خصوصی جناب حامد رضا صاحب وزیر مذہبی امور آزاد کشمیر ، ڈاکٹر پروفیسر جمیل قلندر صاحب کے علاوہ سالار طلبہ جناب فدا حسین ہاشمی صاحب ، فخرِ سادات جناب فخر عباس شاہ ناظم جامعہ اور جناب جہانزیب ستی صاحب ڈویژن ناظم راولپنڈی موجود تھے۔ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ منجانب: محمد مسعود احمد

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں بدھ کے روز سالارطلباء میاںحسنین الطاف کی قیادت میں سینکڑوں طلباء و طالبات کی چیف وارڈن میجر ثاقب کے خلاف احتجاجی ریلی پورا جامعہ گو میجر گو کے نعروں سے گونج اُٹھا قائم مقام وی سی کے مقدمات کے اخراج اور باقی مطالبات کو حل کرانے کی یقین دھانی پر احتجاجی ریلی کا اختتام۔

14-12-2009

کواسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں سالار طلباء میاں حسنین الطاف پر ناجائز مقدمات قائم کرنے پر کارکنان کا بھرپور احتجاج۔

انجمن طلباء اسلام سرگودھا کا مشترکہ اجلاس زیرِ صدارت ناظم سرگودھا ڈویژن یونس رانجھا ہوا۔ جس میں سٹی، ڈسٹرکٹ، یونیورسٹی اور جی پی آئی کالج کے ذمہ داران کی بھر پورشرکت۔ مندرجہ ذیل اہم فیصلے کیے گئے: (١) ١١-١٢ دسمبر کو صفہ کلاس کا انعقاد(٢) یونیورسٹی اور ڈویژن کے الیکشنز (٣) بھر پور وال چاکنگ (٤) انجمن طلباء اسلام کے پانچ ہزار جھنڈوں کی پرنٹنگ (٥) صفہ کلاسز۔ احمد مسعود گوندل ناظم پروگرام منجانب: فراست رضوی پریس سیکرٹری انجمن طلباء اسلام ڈسٹرکٹ سرگودھا

انجمن طلباء اسلام کے زیرِ اہتمام منڈی بہاؤالدین سٹی میں شاندار‘عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس‘ منعقد ہوئی۔ جس میں ڈسٹرکٹ ناظم ناصر نجمی، پروفیسر ظہیر ہنجرا اور پیر سید نوید الحسن مشہدی صاحب نے خطاب فرمایا۔ منجانب: فلک شیر  پریس سیکرٹری انجمن طلباء اسلام ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین 

گورنمنٹ ڈگری کالج علی پور چٹھہ میں انجمن طلباء اسلام کی تربیتی ورکشاپ مؤرخہ 07/12/2009 کو ہوئی ۔ ضلع ناظم  گوجرانوالہ جان محمد وڑائچ کی آمد پر کارکنوں نے پھول اور پتیاں نچھاور کیں ۔ اُن کے علاوہ مہر سہیل اکرم جنرل سیکرٹری ضلع گوجرانوالہ ،صفدر مسعود گورائیہ سابق سیکرٹری جنرل  پاکستان،شاھد کھوکھر سابق ڈویژن ناظم، تبریز اکرم سندھو ضلع نائب ناظم اور عاصم عزیز ہنجرا سٹی ناظم گوجرانوالہ کا طلبہ سے خطاب۔ منجانب: عاصم عزیز ہنجرا سٹی ناظم گوجرانوالہ ، شکیل احمد ناظم گورنمنٹ ڈگری کالج علی پور چٹھہ۔

انجمن طلباء اسلام شاخ ہسوبلیل ڈسٹرکٹ جھنگ کے زیر اہتمام عظیم الشان قومی یکجہتی طلبہ کانفرنس منعقد ہوئی ۔ خصوصی خطاب : قائد طلباء سید جواد الحسن کاظمی مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام پاکستان کا ہوا ۔ سلیمان مصطفائی فنانس سیکرٹری جنوبی پنجاب، ملک طاہر ندیم ناظم ڈسٹرکٹ جھنگ ،رفقاء انجمن سمیت سینکڑوں طلباء کی جناب سے قائد طلباء کا استقبال اور کانفرنس میں شرکت۔ منجانب :محمد مسعود احمد ممبر میڈیا سیل پنجاب شمالی
اپنے لئے ، صحافیوں کے لئے، معاونین کے لئے، دوستوں کے لئے ،عزیزو اقارب کےلئے نئے سال

2010

کا کلینڈر اور ڈائری حاصل کرنے کے لئے رابطہ کریں۔ ناصر عباس قادری

0301-7824370

انجمن طلباء اسلام راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام مؤرخہ04/12/2009 مصطفائی ماڈل سکول  میں شاندار عید ملن پارٹی  کا انعقاد ہوا جسمیں  راولپنڈی ڈویژن کے ناظم جناب جہانزیب ستی صاحب ، سابق ناظم راولپنڈی ڈویژن مجاہد اسحاق کیانی صاحب ،  سابق ناظم راولپنڈی ڈویژن  مدثر کیانی صاحب ، ناظم ڈسٹرکٹ راولپنڈی ملک مدثر صاحب ، ناظم سٹی راولپنڈی علی نقشبندی کے علاوہ کثیر تعداد میں راولپنڈی ،اسلام آباد اور کہوٹہ کے کارکنوں اور ذمہ داران کی کثیر تعداد میں شرکت۔۔ منجانب۔ طلال بٹ میڈیا کوآرڈینیٹر انجمن طلباء اسلام راولپنڈی

انجمن طلباء اسلام منڈی بہاؤ الدین کے زیر اہتمام مؤرخہ04/12/2009 کو ڈھوک جوری یونٹ میں شاندار لائبریری کا افتتاح پیر سید نوید الحسن مشہدی صاحب نے فرمایا اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ناظم نثار نجمی کے علاوہ انجمن طلباء اسلام کے کارکنوں اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور انجمن طلباء اسلام کی سرگرمیوں پر شاندار خراج تحسین پیش کیا  ۔ منجانب۔ میڈیا سیل انجمن طلباء اسلام پنجاب شمالی

انجمن طلباء اسلام لودھراں کے زیر اہتمام ٹی ایم اے ہال میں تاریخ ساز پیغام امن کنونشن کا انعقاد ہوا جس مین صدر انجمن سید جواد الحسن کاظمی ، مرکزی سیکرٹری جنرل ملک طاہر اقبال مصطفائی ، جوائنٹ سیکرٹری پنجاب جنوبی ارہم سلیم قادری اور ڈسٹرکٹ ناظم ارشد علی شاہ نے خطاب فرمایا اور ان تمام معززین کے علاوہ جناب غلام عباس گجر اور انجمن طلبہ اسلام کے کارکنوں اور ذمہ داران کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سی تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت  ۔ منجانب۔ محمد مسعود احمد ممبر میڈیا سیل پنجاب شمالی

© Copyright Anjuman Talaba-e-Islam Pakistan Design & Developed by: A.Rahim Kara